Monday January 20, 2025

کوئٹہ ویڈیو سکینڈل کی اصل کہانی سامنے آ گئی، فرانزک رپورٹ نے سب راز کھول دیے

کوئٹہ : کوئٹہ ویڈیو سکینڈل کی اصل کہانی سامنے آ گئی۔اے آر وائے نیوز کے مطابق کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل فرانزک رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکیاں ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی تھیں۔ہدایت اور خلیل نے چار لڑکیاں مردوں کو ورغلانے کے لئے رکھی تھی۔فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم ہدایت کے ساتھ چیٹ کے دوران کریمہ نے راز کھولنے کی دھمکی دی،جس کے مطابق ملزم ہدایت کے ساتھ اختلاف ہونے پر کریمہ نے سب راز کھولے ہیں۔ چیٹ میں کریمہ ملزم کو کہتی ہے میں سب کچھ باہر بتا دوں گی، ملزم نے کریمہ کا جواب بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر باہر کچھ بولا تو تمہاری ویڈیوز نیٹ پر چڑھا دوں گا ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان پارٹی کے نام پر لوگوں کو بلاتے تھے اور لڑکیوں سمیت سب کو نشہ پلاتے تھے۔
بعد ازاں نشے کی حالت میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر مہمانوں اور لڑکیوں کو بلیک میل کیا جاتا تھا اور اس کے بدلے بھاری رقم وصول کی جاتی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی 22 مہینوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

رپورٹ کے مطابق 280 میں سے 254 ویڈیوز اورجنل ہیں جبکہ دیگر ویڈیوز میں تھوڑی ایڈٹنگ ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیوز اور چیٹ میں بچوں کا کوئی ذکر نہیں۔یاد رہے کہ کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کو نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد کوئٹہ میں لڑکیوں پر تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزمان ہدایت خلجی اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، متعدد موبائلز اور ڈیوائسز قبضے میں لے کر اُن میں سے متعدد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کر لی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نشہ آور چیزیں دیتا تھا، پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ وہ دو لڑکیوں کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ہدایت خلجی کو بااثر سیاسی شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو بھولا وعدہ یاد کراتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا

FOLLOW US