Monday January 20, 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو بھولا وعدہ یاد کراتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا ،عمران خان نے کہا تھا 2021 ءخوش حالی کا سال ہوگا، اب 2022 ءآگیا، خوش حالی کا وہ دعوی کہاں گیا؟ نئے پاکستان میں ہر سال گزشتہ برس کی نسبت زیادہ مہنگا ثابت ہوا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ پچھلی حکومتیں نااہل تھیں۔ نئے سال کے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں تو بدترین عالمی معاشی بحران تھا مگر ہم نے مہنگائی کا بوجھ عوام کو اٹھانے نہیں دیا،وفاقی حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم کرے،مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے شان دار مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ قوم متحد ہوکر جمہوری پاکستان کی بنیادوں کو مزید مضبوط کرے،قوم کو 2021 ء میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 2022ء میں داخل ہوتے وقت عوام پر اربوں روپے کے نئے ٹیکس نافذ کردئیے،سال بدل گیا ہے تاہم قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کے لئے نااہل اور سلیکٹڈ حکمران سے پیچھا چھڑانا ہوگا۔

لیگی رہنماء پر قاتلانہ حملے کے بعد پولیس نے مخبروں کا جال بچھا دیا، حملہ آور دراصل کون تھے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

وزیراعظم عمران خان نے کس شہر میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ؟ بڑی خوشخبری

سیگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے کامعاملہ، اداکارہ علیزےشاہ اب کیا کرنے جارہی ہیں ؟ بڑا فیصلہ کر لیا

FOLLOW US