Monday January 20, 2025

لیگی رہنماء پر قاتلانہ حملے کے بعد پولیس نے مخبروں کا جال بچھا دیا، حملہ آور دراصل کون تھے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور : لیگی رہنماء بلال یاسین پر حملے کے کیس میں پولیس کو اہم شواہد مل گئے ہیں جس کے بعد پولیس نے شہر میں مخبروں کا جال بچھا دیا ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور اجرتی قاتل تھے۔ ایکسپریس نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لیگی رکن پنجاب اسمبلی پرحملہ کس نے اورکیوں کروایا؟ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے لاہور کے ٹاپ شوٹرز کی فہرستیں بھی مرتب کر لی ہیں اوران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، متعلقہ افراد سے تفتیش کی جائے گی تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جاسکے۔ ادھربلال یاسین نے حملہ آوروں کےخلاف اندراج مقدمہ کےلیے پولیس کو درخواست دیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق کونسلر میاں اکرم کو ملنے موہنی روڈ آیا تھا، ان کے گھر کے باہر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر دو حملہ آور آئے، جنہوں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھیں تھیں، انہوں نے موٹر سائیکل سے اتر کر جان سے مارنے کےلیے فائرنگ کردی، ایک فائر پیٹ اور دوسرا بائیں ٹانگ پر لگا تو میں گرگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کس شہر میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ؟ بڑی خوشخبری

نئے سال میں نواز شریف پاکستان، شہباز شریف کرسی پر لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہوگا؟ ماہر علم نجوم کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں

غزالہ نے پلے کارڈ پھاڑ کر انگلی مروڑی، تھپڑ مارا، جھڑپ کے بعد پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی کا موقف آگیا

FOLLOW US