Tuesday January 21, 2025

“20 تاریخ کو لندن جارہا ہوں ، نواز شریف کو واپس لے کر ہی لوٹوں گا” ایاز صادق نے بڑا اعلان کردیا

لاہور: سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عنقریب وطن واپس آئیں گے، وہ 20 تاریخ کودوبارہ لندن جا رہے ہیں اور اس بار نواز شریف کو ساتھ لے کر ہی لوٹیں گے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا “نواز شریف کے واپس آنے کی امید بھی ہے اور یقین بھی ہے، نواز شریف سے مل کر آیا ہوں، میری مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے، میں 20 تاریخ کو دوبارہ لندن جا رہا ہوں اور اس بار نواز شریف کو ساتھ لے کر ہی لوٹوں گا۔” انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس بیڈ گورننس ہوچکی ہے اور لوگوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں، نواز شریف کو اس جہان میں انصاف ملنے کا وقت آگیا ہے، جس کی سیاست ختم کرنے چلے تھے اب سب کا منہ اسی کی طرف ہے، نواز شریف سے جو باتیں ہوئیں وہ بتائی نہیں جاسکتیں لیکن عوام اطمینان رکھیں کہ کچھ ہونے والا ہے جو بہت جلد سامنے آجائے گا۔

لنکا پریمیئر لیگ فائنل ، شعیب ملک کی ٹیم نے میدان مار لیا

سال 2022 دنیا کا خطرناک ترین سال ہوگا ، اس سال میں کیا کیا لرزہ خیز واقعے پیش آئیں گے ؟ بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشنگوئیاں سامنے آگئیں

شازیہ مری نے فواد چوہدری اور شہباز گل بارے ایسی بات کہہ دی کہ دونوں حکومتی ذمہ دار آگ بگولہ ہو جائیں

FOLLOW US