Wednesday January 22, 2025

لاہور ، دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ کے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، 3افراد جاں بحق

لاہور : لاہور میں موٹر وے کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صآبو کی جانب جاتے ہوئے دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث تین افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ زخمی افراد کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔وزیر اعلیٰ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس بھی کیا۔

دل کی تکلیف میں مبتلا کرکٹر عابد علی نے ہسپتال سے پیغام جاری کردیا

کیا مولا سے دھرنا ختم کراتے وقت کے وعدے خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پورے ہوئے؟ عامر لیاقت میدان میں آگئے

عمران خان سب سے زیادہ خوفزدہ شہباز شریف سے ہیں،انہیں گھر جانے کا اشارہ مل گیا

FOLLOW US