Wednesday January 22, 2025

کیا مولا سے دھرنا ختم کراتے وقت کے وعدے خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پورے ہوئے؟ عامر لیاقت میدان میں آگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن اس لیے جیتے ہیں کیونکہ ان سے دھرنا ختم کراتےوقت کیے جانے والے وعدے پورے کیے گئے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ جس وقت مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا اس وقت ان کی ایک ملاقات ہوئی تھی اور کسی سے فون پر بھی بات ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ان سے کیے جانے والے وعدے پورے ہوں گے۔ عامر لیاقت نے خیبر پختونخوا کے حالیہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مولانا پورے کے پورے خیبر پختونخوا میں “صاف شفاف” انتخابات میں جیت گئے۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مولانا فضل الرحمان کی پارٹی جمعیت علماء اسلام تحصیل کونسل اور سٹی میئرز کی 64 میں سے 21 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ اب تک موصول ہونے والے 58 نشستوں کے نتائج کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کرپائی ہے۔

عمران خان سب سے زیادہ خوفزدہ شہباز شریف سے ہیں،انہیں گھر جانے کا اشارہ مل گیا

محمد رضوان کے بعد ایک اور قومی کرکٹر کا انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ طے پاگیا

دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل ہونے والے کرکٹر عابد علی بارے اہم خبر آگئی

FOLLOW US