Wednesday January 22, 2025

عمران خان سب سے زیادہ خوفزدہ شہباز شریف سے ہیں،انہیں گھر جانے کا اشارہ مل گیا

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مافیاز کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ ان کے گھر جانے کا اشارہ کے پی کے عوام نے دے دیا۔ عمران خان سب سے زیادہ خوفزدہ شہبازشریف سے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نےشہباز شریف کے خلاف جتنے بھی الزامات لگائے وہ جھوٹے تھے ۔ شہزاداکبر کاغذ لہرا کر شہبازشریف کیخلاف مختلف کیسزبارے بتاتے تھے ۔ شہبازشریف کومختلف طریقوں سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پرجھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں ۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کیسز سے ابھی تک کچھ نہیں نکل سکا۔ شہزاد اکبر پاکستان میں ثبوت نہیں دے سکے وہ لندن ہائیکورٹ کو کیسے دیں گے۔ فوادچودھری نے آج پھرمیڈیا بریفنگ میں پرانی گھسی پٹی گفتگو کی۔ فوادچودھری کو معلوم ہے نوازشریف حکومت کے دور میں کتنا قرض لیا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ نااہل حکومت نےماضی کی نسبت سب سےزیادہ قرض لئے۔ پی ٹی آئی حکومت نے تاریخی گردشی قرضے لئے ہیں۔ پاکستان کے معاشی اعشاریئے ٹھیک نہیں چل رہے۔ عمران خان انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں۔

“لعنت ایسی حکومت پر، تمہارے برے دن آنے والے ہیں” اداکارہ جیا بچن نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نااہل حکومت کی چوری،لوٹ مار، کرپشن عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بلایا گیا اور اس میں شہبازشریف کےخلاف کیسز پر بات ہوئی۔ بتایا جائے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس مہنگی چینی پر کیوں نہیں بلایا گیا۔ کہا جاتا ہے گندانالہ پراجیکٹ میں کرپشن ہوئی ہے۔ کیا انہیں مالم جبہ کیس میں کرپشن نظر نہیں آئی۔ لندن کورٹ فیصلے میں لکھا جاتا ہے شہبازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ یہ صرف کاغذ لہراسکتےہیں،ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ یہ جھوٹےاور بے بنیاد کیس بناکرقوم کاوقت ضائع کر رہے ہیں۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کیسز سے ابھی تک کچھ نہیں نکل سکا۔ وزیراعظم ہاؤس میں یہ تماشے شہبازشریف کےخوف سے ہوتے ہیں۔

دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل ہونے والے کرکٹر عابد علی بارے اہم خبر آگئی

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف خاندان کو سزا ہوسکتی ہے الزامات ثابت ہونے پر7 سال قید ، جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے

FOLLOW US