Wednesday January 22, 2025

دل کی تکلیف میں مبتلا کرکٹر عابد علی نے ہسپتال سے پیغام جاری کردیا

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ وہ ٹھیک ہے، بدھ کو ایک اور پروسیجر ہونا ہے جس کیلئے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے، وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کیلئے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بدھ کو بھی ایک اور پراسیجر ہونا ہے جس کیلئے انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ منگل کو قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عابد علی کو سینے میں تکلیف کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے دل کی اینجیو پلاسٹی اور اینجیو گرافی کرکے ایک وال میں سٹنٹ ڈال دیا گیا ہے جب کہ دوسری شریان میں سٹنٹ آج ڈالا جائے گا۔

امریکہ کے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام

کیا مولا سے دھرنا ختم کراتے وقت کے وعدے خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پورے ہوئے؟ عامر لیاقت میدان میں آگئے

عمران خان سب سے زیادہ خوفزدہ شہباز شریف سے ہیں،انہیں گھر جانے کا اشارہ مل گیا

FOLLOW US