Wednesday January 22, 2025

دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل ہونے والے کرکٹر عابد علی بارے اہم خبر آگئی

کراچی : نجی ہسپتال میں زیر علاج قومی کرکٹر عابد علی کی انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کردی گئی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق عابد علی کے دل کی دو وینز بند تھیں۔ ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹس کے بعد پہلے سیشن میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی ہے، اور ایک بلاک وین کو کھول دیا گیا ہے۔ عابد علی کی بلاک وین میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے ، کل دوبارہ انجیوپلاسٹی کے بعد دوسرا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔ واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کے اوپنر عابد علی خیبر پختونخواہ کے خلاف میچ میں61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ انھوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

“لعنت ایسی حکومت پر، تمہارے برے دن آنے والے ہیں” اداکارہ جیا بچن نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف خاندان کو سزا ہوسکتی ہے الزامات ثابت ہونے پر7 سال قید ، جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے

برطانوی عدالت کا دبئی کے حکمران شیخ راشد کو اپنی سابقہ بیوی کو 550 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم

FOLLOW US