Tuesday January 21, 2025

“لعنت ایسی حکومت پر، تمہارے برے دن آنے والے ہیں” اداکارہ جیا بچن نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نئی دہلی: ماضی کی معروف اداکارہ اور رکن پارلیمان جیا بچن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) پر برس پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کے رکن نے پارلیمان میں تقریر کے دوران جیا بچن کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔جس پر ردعمل دیتے ہوئے جیا بچن حکمران جماعت پر خوب برسیں۔انہوں نے اپنے بارے میں نازیبا ریمارکس اور مخالفین پر جھوٹے مقدمات بناکر گرفتار کرنے پر بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ لعنت ہو ایسی حکومت پر، جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں’۔ انہوں نے نازیبا ریمارکس پر سپیکر سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غیر جانبدار رہنے کے آئینی کردار سے اجتناب برتا ہے جس پر سپیکر نے نازیبا ریمارکس کو کارروائی سے حذف کردیا۔بی جے پی کو چند ماہ بعد اترپردیش میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اس لیے وہ گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف خاندان کو سزا ہوسکتی ہے الزامات ثابت ہونے پر7 سال قید ، جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے

برطانوی عدالت کا دبئی کے حکمران شیخ راشد کو اپنی سابقہ بیوی کو 550 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست کے بعد پارٹی کے اندر اختلافات منظر عام پر ۔پارٹی کےاہم رہنما علی آمین گنڈا پورپر برس پڑے

FOLLOW US