Sunday May 19, 2024

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف خاندان کو سزا ہوسکتی ہے الزامات ثابت ہونے پر7 سال قید ، جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور خاندان کے خلاف 16 ارب منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہبازشریف، حمزہ اور سلیمان شہباز کے 45 اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروا دیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بےنامی اکاؤنٹس سے خاندان کے اکاؤنٹس میں 16 ارب 34 کروڑ روپے جمع ہوئے۔حکام کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر ملزمان کو 7 سال قید ، جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق شہباز شریف،حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کو متعدد مواقع فراہم کیے گئے لیکن تمام ملزمان الزامات سے متعلق تفتیشی ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے خاندان کے 45 اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ کی رقوم جمع ہوئیں۔ شہباز شریف کے نام پر 14 بینک اکاؤنٹس رجسٹرڈ ہیں۔ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے نام پر 2008ء سے 2018ء تک ایک برانچ میں 10 اکاؤنٹس کھولے گئے جب کہ حمزہ شہباز کے نام پر 13 بینک اکاؤنٹس کھولے گئے۔

برطانوی عدالت کا دبئی کے حکمران شیخ راشد کو اپنی سابقہ بیوی کو 550 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم

حمزہ شہباز شریف کے نام پر 2005ء سے 2018ء تک کے دوران بینک اکاؤنٹ کھولے گئے۔سلیمان شہباز کے نام پر 2004ء سے 2018ء تک 18 بینک اکاؤنٹ کھولے گئے۔سرکاری افسر یا پبلک آفس ہولڈر منقولہ ، غیر منقولہ جائیداد اور اثاثہ جات پر جواب دہ ہے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ شہباز شریف خاندان منی لانڈرنگ کے مقدمے کے چالان میں اہم انکشافات ہوئے ہیں،رمضان شوگر ملز کے دس کم تنخواہ پانے والے ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7ہزار 404ملین موصول ہوئے ، چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹس میں تین برسوں کے دوران 771 ملین روپے موصول ہوئے،کیشئر محمد اسلم کے اکاؤنٹ میں 1781ملین ، کلرک اظہر عباس کے اکاؤنٹ میں 480ملین ،کلرک خضر حیات کے اکاؤنٹ میں 1425 ملین ،سٹور کیپر غلام شبیر کے اکاؤنٹ میں 434 ملین ،اسسٹنٹ اکاؤٹنٹ بمحمد انوار کے اکاؤنٹ میں 883 ملین ، اسسٹنٹ منیجر ظفر اقبال کے اکاؤنٹ میں 525ملین ،کاشف مجید آئی ٹی آفیسر کے اکاؤنٹ میں 362 ملین ،مسرور انوار کے اکاونٹ مین231ملین، تنویر الحق کے اکاؤنٹ میں512 ملین روپے موصول ہوئے، چالان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ تمام ملازمین کو شہباز شریف خاندان کے بے نامی داروں کے طور پر استعمال کیا گیا.

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست کے بعد پارٹی کے اندر اختلافات منظر عام پر ۔پارٹی کےاہم رہنما علی آمین گنڈا پورپر برس پڑے

بلوچستان حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم۔۔۔خطرے کی گھنٹی بج گئی

اپوزیشن جماعت ن لیگ آگے، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن ہار جائے گی: غیر ملکی جریدے کی رپورٹ

FOLLOW US