Tuesday May 21, 2024

بلدیاتی انتخابات ، پشاور سے کتنےپریذائیڈنگ افسر لا پتہ ہوگئے،سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

پشاور : خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ گزشتہ شام 5 بجے مکمل ہو گئی تھی مگر تادم تحریر نتائج سامنےنہ آ سکے جبکہ پشاور سے 14 پریذائیڈنگ افسران بھی لا پتہ ہیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پشاور سے لا پتہ پریزائیڈنگ افسران کا معاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھایا گیا ، پیپلزپارٹی الیکشن سیل متعلقہ چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ 14 پریذائیڈنگ افسر ابھی تک آر او آفس کیوں نہیں پہنچے؟ ، یہ لا پتہ افسران کہاں گئے ہیں ، انتخابی نتائج اگلے دن تک مرتب نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔پیپلزپارٹی نے میئر پشاور کے انتخابی نتائج مرتب کرنے سے متعلق غیرمعمولی تاخیر کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 14 پریذائیڈنگ افسران کدھر گئے؟ الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

میئر پشاور کی سیٹ پر شکست، تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا

میں وہی کروں گا جو ہمارا دین کہتا ہے، ترک صدر کا شرح سود میں اضافے سےانکار

پاناما پیپرز ، ایشوریا بچن ایک بار پھر شکنجے میں آ گئیں ، کتنے گھنٹے تفتیشی افسران سوالات پوچھتے رہے ؟تفصیلات جانئے

FOLLOW US