Monday January 20, 2025

بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور نیپرا کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 دسمبر کو سماعت کرے گا، قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، گزشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب رہی، ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ترین بجلی پیدا ہوئی، فرنس آئل سے 20 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 17 روپے 26 پیسے رہی، ایران سے 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر بجلی امپورٹ کی گئی، جب کہ 20 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی۔

14 نیبر ہڈ کونسل کے نتائج موصول، حکمران جماعت کو تاحال ایک بھی نشست نہ ملی

پرچی چیئرمین کا بلدیاتی انتخابات پر سوال اٹھانا مضحکہ خیز،ساری جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں:مراد سعید

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈال دیا

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: پشاور میئر کی نشست پر جے یو آئی کو برتری حاصل

FOLLOW US