پشاور : بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کا جشن مناتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کا کامیاب امیدوار اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ پشاور کے علاقے سوڑی زئی میں پیش آیا جہاں جے یو آئی کی ٹکٹ پر ولیج کونسل کی جنرل نشست جیتنے والا زکریا خان ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ فائرنگ کے دوران زکریا خان اپنی ہی گولی کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوا جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی،پولیس نے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا خان کے لواحقین نے قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ہے۔
انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 دسمبر کو ہوگا
اداکارہ میرا نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط اور خوشحال بنانے کا فارمولہ بتا دیا