Sunday January 19, 2025

کے پی بلدیاتی الیکشن، 7تحصیل کونسلز کے نتائج مکمل، پی ٹی آئی کی 3 لیکن جے یو آئی نے کتنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی؟

بونیر: خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کےنتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک سات تحصیل کونسلز کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوئے ہیں،جس کے مطابق تحریک انصاف نے تین،آزاد امیدوار وں نے دونشستوں پر میدان مارا ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) اور جمعیت علماء اسلام ف نے ایک ایک سیٹ جیتی ہے۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے جن 17 اضلاع میں الیکشن ہوا ہے وہاں تحصیل کونسل کی نشستوں کی تعداد 64 ہے۔ غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل وزیر میں چیئرمین کی نشست جے یو آئی نے جیتی ہے۔ جے یو آئی کے ملک مستو خان تین ہزار 211 ووٹ لے کر پہلے جب کہ آزاد امیدوار عرفان اللہ 731 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا قومی ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 6-2سے شکست دے

ضلع بنوں میں تحصیل کونسل ککی سے تحریک انصاف نے میدان مارا ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار جنید الرشید چار ہزار 435 ووٹ لے کر پہلے جب کہ آزاد امیدوار پیر خان بادشاہ دو ہزار 690 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ضلع بونیر کی تحصیل گدیزئی کی سیٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار جیت گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار شیر عالم خان 10ہزار365 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔عوامی نیشنل پارٹی کے شاہ جہان چھ ہزار783ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ بونیر کی ہی تحصیل گاگرہ سے تحریک انصاف کے سید سالار جہان نو ہزار 344 ووٹ لے کر تحصیل کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جب کہ جماعت اسلامی کے رشید احمد چار ہزار 975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

صوابی کے بعد بنوں کی تحصیل میں بھی حکمران جماعت کو شکست ، دوسرا مکمل نتیجہ آگیا

ضلع ہنگو کی تحصیل ہنگو میں چیئرمین شپ کا تاج آزاد امیدوار کے سر سجا۔ یہاں آزاد امیدوار عامر غنی 13ہزار761ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدوار حافظ محمد قاسم 11ہزار44ووٹ لے سکے۔ ضلع بنوں کی تحصیل میریان میں بھی آزاد امیدوار نے میدان مارا ہے۔ تحصیل چیئرمین میریان کی نشست پر آزاد امیدوار پیر کمال شاہ 11 ہزار 885 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے شاہد خان چھ ہزار 370 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ صوابی کی تحصیل رزڑ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے غلام حقانی 22 ہزار 743 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بلند اقبال ترکئی 13 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ بلند اقبال تحریک انصاف کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے قریبی عزیز ہیں۔ یہ تحصیل کونسل کی پہلی نشست تھی جس کا سب سے پہلے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آیا تھا۔

’جس دن حکومت ختم ہوئی عمران خان ملک سے بھاگ جائیں گے ‘رانا تنویر حسین نے حیران کن دعویٰ کردیا

FOLLOW US