Sunday January 19, 2025

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کس کو ووٹ ڈالا؟ ایسا انکشاف کہ پی ٹی آئی کارکن حیران پریشان رہ جائیں

نوشہرہ : وزیر دفاع پرویز خٹک خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں کنفیوژن کا شکار ہونے کے باعث اپنا ووٹ ضائع کرا بیٹھے۔ نوشہرہ میں پرویز خٹک کے صاحبزادے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں جب کہ ان کے مقابلے میں بھتیجے احد خٹک پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر دفاع اپنے آبائی علاقے مانکی شریف میں ووٹ ڈالنے گئے تو بیلٹ پیپر پر پہلی مہر بیٹے کیلئے بلے کے نشان پر لگائی لیکن شاید پھر بھتیجے کی محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر اسی بیلٹ پر تیر کے انتخابی نشان پر بھی مہر لگادی۔ ایک بیلٹ پیپر پر دو مہریں لگانے کے باعث وزیر دفاع پرویز خٹک کا ووٹ ضائع ہوگیا۔ انہوں نے پریزائڈنگ آفیسر سے کہا کہ ان سے ووٹ ڈالنے میں غلطی ہوگئی جس کے بعد انہیں نیا بیلٹ پیپر دیا گیا اور انہوں نے پھر سے ووٹ کاسٹ کیا۔

حسن علی اپنی بھارتی اہلیہ کو سیر کرانے کے لیے مری لے گئے ، ویرات کوہلی کا ڈائیلاگ بھی چرا لیا

’محمد رضوان چھکا نہیں مار سکتا ‘ سٹار بلے باز نے ریکارڈ بنانے کے بعد ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا

FOLLOW US