Sunday January 19, 2025

’محمد رضوان چھکا نہیں مار سکتا ‘ سٹار بلے باز نے ریکارڈ بنانے کے بعد ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز محمد رضوان کے لیے سال 2021بہت اچھا رہا اور انہوں نے ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنا کر ریکارڈ بنا یا اور اس کے علاوہ کئی اور اعزازات بھی اپنے نام کیے ۔ محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیاہ چھکے مارنے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغازمیں محمد رضوان پر تنقید کی جاتی تھی کہ وہ چھوٹے فارمیٹ کے کھلاڑی نہیں ہیں اور وہ چھکے بھی نہیں مار سکتے ، اس پر محمد رضوان نے بھی ایک پیغام میں گلا کیا تھا کہ اس طر ح کی تنقید جائز نہیں پھرمحمدرضوان نے چھوٹے فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منوایا اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ رواں سال کئی ریکارڈ پاش پاش کرنے والے پاکستانی بیٹر نے 42چھکے اور 119چوکے لگائے،کیوی بیٹسمین نے 41گیندوں کو فضائی روٹ سے باہر بھیجا مگر چوکے صرف 53 لگائے،ایون لوئس37، نکولس پوران32اور ایڈن مارکرم 27چھکے جڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کامیابی کے بعد محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں باتیں ہوتی تھیں چھوٹے فارمیٹ کاکھلاڑ ی نہیں ہے ،چھکے نہیں مار سکتا لیکن میں نے چیلنج لیا اور پھر اندر سے اعتماد آیا ۔

ایک معمولی سی بالوں کی پن کے بدلے ایک قیمتی گھر حاصل کرلیا، ٹک ٹاکر نے یہ کیسے کیا جانیں

افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کا اہم ترین اجلاس آج ہو گا

گورنرسندھ نے شریف خاندان کو ڈبل شاہ کے بعد کرپشن کا بے تاج بادشاہ قرار دے دیا

FOLLOW US