اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا بنی گالا کا گھر جہانگیر ترین جیسے لوگوں کے پیسے سے چلتا تھا۔ جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر چلانے کے لیے جہانگیر ترین جیسے لوگ 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، بعد میں یہ رقم 50 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خان کوئی دیانت دار آدمی ہیں جس آدمی کے جوتے کے تسمے بھی اس کے اپنے پیسوں کے نہ ہوں اسے دیانت دار کیسے کہا جا سکتا ہے؟ خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات میں دھاندلی پر جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو پارٹی سے فارغ کرنے کی سفارش کی تھی مگر عمران خان نے اس پر خود انھیں ہی پارٹی سے نکال دیا تھا۔
ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد روہت شرما ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہوگئے
بجلی صارفین کیلئے اقساط میں بل جمع کروانے کی سہولت ختم
2021 میں پاکستان نے ٹی 20 کرکٹ میں تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا