Sunday May 5, 2024

بجلی صارفین کیلئے اقساط میں بل جمع کروانے کی سہولت ختم

لاہور : بجلی صارفین کیلئے اقساط میں بل جمع کروانے کی سہولت ختم، لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کروڑوں صارفین کو بری خبر سنائی گئی ہے۔ ایک جانب صارفین کو موسم سرما میں بھی بھاری بھرکم بل موصول ہو رہے، تو دوسری جانب بجلی صارفین کو دی جانے والی اہم سہولت بھی ختم کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے بلوں کی اقساط پر پابندی لگائی ہے۔ آئندہ سے صرف ایک ماہ کے بجلی کے بل پر بھی گھریلو صارفین کو اقساط کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

2021 میں پاکستان نے ٹی 20 کرکٹ میں تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

اس کے علاوہ بجلی کے کنکشن کاٹنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایسے صارفین جنہوں نے 2 یا 3 ماہ سے زائد عرصہ تک بل جمع نہ کرویا ہو، ان صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔ لیسکو کے تمام دفاتر کے دروازوں پر بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کا نوٹس آویزاں کر دیا گیا ہے۔

بیٹنگ اور باؤلنگ کے بعد بابر اعظم نے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس شروع کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

چوہدری نثارکےبیٹےچوہدری تیمورکی بھی سیاست میں انٹری، لیکن دراصل کیوں متحرک ہوئے؟ بتادیا

FOLLOW US