Sunday January 19, 2025

گرین لائن بس پر مسافروں کوسبسڈی دینے کامعاملہ ، اسد عمرنے وزیر اعلی سندھ کو مشکل میں ڈال دیا

کراچی: وفاقی منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گرین لائن بس پر مسافروں کوسبسڈی دینے کافیصلہ سندھ کی صوبائی حکومت نے خود کرنا ہے،گرین لائن بس کا کرایہ 15 سے 55 روپے ہوگا اور حوالے سے معاملات سندھ حکومت طے کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےاسد عمر نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت نے اپنی محنت سے تیار کیا ہے ، مسلم لیگ ن 28 ماہ کے عرصے میں انفراسٹرکچر تک تیار نہ کر سکی جبکہ ہماری حکومت نے منصوبے میں شامل تمام سٹیشنز کی تعمیر ، سافٹ وئیرنگ، کیبلنگ اور بسوں کو لانے کا کام کیا اور منصوبے کو اس کی ابتدائی لاگت کے مطابق ہی مکمل کیا،ن لیگ کی حکومت نےتو اگست 2018 ء تک بسوں کی خریداری کی اشتہار تک نہیں دیا گیا تھا ۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے آغاز سے قبل تشویش ناک خبر

انہوں نےکہاکہ گرین لائن بس کاکرایہ15سے55روپےہوگا اوراس حوالےسےمعاملات سندھ حکومت طے کرے گی،اگرمنصوبےکےلئےسبسڈی کی ضرورت پڑی تو وہ بھی مراد علی شاہ کی حکومت نے خود سے فیصلہ کرنا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کی عوام کے لئے پہلا ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے لیکن اب مزید دیگر لائنزبھی اس جڑیں گی،اس سے عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے گی ۔

کترینہ کیف کی شادی لیکن اس دوران سلمان خان کیا کرتے رہے؟ ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی سائنسدان کی اتنی شرمناک حرکت کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

FOLLOW US