Monday January 20, 2025

جنید صفدر کی شادی پر کون سا گانا چلے گا ، ڈانس کون کرے گا اور کھانے میں کیا ہوگا، کیپٹن (ر) صفدر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے اپنےبیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کر دیں ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جنید صفدر کی شادی پر ووٹ کو عزت دو کا گانا چلے گا ، میں خود بھی گانا گاؤں گا اور جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا ہے وہ بھی کروں گا ، شادی کے مینو میں ون ڈش رکھیں گے ، سادہ پروگرام کریں گے صرف قریبی رشتے دار ہوں گے ۔ صفدر اعوان نے کہا کہ مریم نواز جیسی سیاسی لیڈر اور کوئی نہیں ہیں ، بلاول بھٹو اور آصف زرداری بیٹے کی شادی میں شرکت نہ بھی کریں تو کوئی بات نہیں ، آصف زرداری ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے صفدر اعوان نے کہا کہ فواد چودھری کی باتوں کا جواب دینے کیلئے مسلم لیگ ن کے پاس وقت نہیں ہے ، یہ ایسا شخص ہے جسے جہلم میں کوئی مچھلی بھی ادھار نہیں دیتا، یہ شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتے ہیں ۔

ڈھاکہ ٹیسٹ ، فالو آن کی شکار بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں بھی مشکلات ، 25سکور پر چوتھی وکٹ گر گئی

پنجاب بھر کے گرلز سرکاری سکولوں میں مرد افسران کا داخلہ بند، انسپکشن پر پابندی عائد

دو پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر دیا گیا

FOLLOW US