Monday January 20, 2025

ڈھاکہ ٹیسٹ ، فالو آن کی شکار بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں بھی مشکلات ، 25سکور پر چوتھی وکٹ گر گئی

ڈھاکہ : ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے خلاف بنگلا دیشی ٹیم نے پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز سکور کرلیے ہیں۔ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم کے 4 کھلاڑی 72 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ پانچویں روز کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔ ساجد خان نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو آؤٹ کر کے اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلا دیش کو فالو آن کا شکار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔

پنجاب بھر کے گرلز سرکاری سکولوں میں مرد افسران کا داخلہ بند، انسپکشن پر پابندی عائد

بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 30 رنز بنائے، میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ ساجد خان نے 42 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی اور کپتان مومن الحق رن آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔

دو پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر دیا گیا

اب صرف دنوں کی بات۔۔مہنگائی کا کب تک خاتمہ ہوگا۔۔؟حکومت نے تاریخ کااعلان کردیا ،عوام کیلئے خوشخبری

FOLLOW US