لاہور : محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری گرلز سکولوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مرد) کی جانب سے کی جانے والی سکولوں کی انسپکشن پر پابندی عائد کردی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے یہ پابندی مرد افسران کی جانب سے گرلز سکولوں کی انسپکشن کے باعث خواتین اساتذہ کو ہراسا کئے جانے کے واقعات میں اضافے کے بعد عائد کی ہے اور حکم دیا ہے کہ آئندہ گرلز سکولوں کی انسپکشن کے لئے مرد افسران کی بجائے خواتین افسران کو بھیجا جائے گا۔
اب صرف دنوں کی بات۔۔مہنگائی کا کب تک خاتمہ ہوگا۔۔؟حکومت نے تاریخ کااعلان کردیا ،عوام کیلئے خوشخبری