Sunday November 24, 2024

ملک عدنان نے وزیراعظم سے ملنے والا ایوارڈ پریانتھا کمارا کےبچوں کے نام کردیا

اسلام آباد: سیالکوٹ میں مقامی فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے بہیمانہ قتل کو روکنے کی جرات مندانہ کوشش کرنے والے ملک عدنان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ایوارڈ مقتول کے بچوں اور پوری سری لنکن قوم کے نام کردیا۔ سرکاری خبرایجنسی ‘اے پی پی’ کو انٹرویو میں ملک عدنان نے کہا کہ مجھے آج بہت فخر محسوس ہو رہا ہے اور اس دوران میں پوری قوم کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب بھی کہیں اس طرح کا موقع یا ایسے حالات پیدا ہوں تو ہمیں ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خصوصاً اس واقعے کے بعد پوری قوم میرے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے اور میں اپنی قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے بنیادی طور پر میرے والدین اور اساتذہ نے یہ تعلیم دی ہے جب بھی کسی مظلوم پر کوئی ظلم کر رہا ہوتو اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، چاہے اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ملک عدنان نے بتایا کہ میرے نبی پاک حضرت محمدﷺ کی حدیث ہے کہ جس نے ایک انسان کو بچایا گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا، تو میں چاہتا تھا کہ انسانیت بچ جائے چاہے میری جان چلی جائے۔

ثاقب نثار کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ،میرے خلاف توہین عدالت کی کاروائی نہیں ہو سکتی، رانا شمیم کا شوکاز نوٹس کا جواب

دودھ ، دہی 15، مٹن 150 روپے مہنگا، لاہور کیلئے نئے نرخ طے، کس چیز کی قیمت کتنی بڑھی؟

“بیٹے کی شادی پر مجھے بھی سب ماؤں کی طرح جشن کا پورا حق ہے ” مریم نواز نے بڑی درخواست کردی

FOLLOW US