Friday May 17, 2024

دودھ ، دہی 15، مٹن 150 روپے مہنگا، لاہور کیلئے نئے نرخ طے، کس چیز کی قیمت کتنی بڑھی؟

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے زندہ دلانِ لاہور پر مہنگائی کا بم پھوڑ دیا۔ اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ اور دہی کی قیمت 15 روپے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ایک لٹر دودھ کی قیمت 115 روپے اور ایک کلو دہی کی قیمت 135 روپے ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دالوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ دال چنا پانچ سے 10 روپے، دال مسور 15 روپے، دال ماش 20 روپے، دال مونگ 15 روپے ، چنے 10 سے 15 روپے جب کہ بیسن 10 روپے فی کلوگرام مہنگا کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے بعد چاول سپر باسمتی 130روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ہے۔ مٹن 150 روپے فی کلوگرام مہنگا کرکے 1100 روپے جب کہ بیف 100 روپے بڑھا کر 600 روپے فی کلوگرام کردیا گیا ہے۔

“بیٹے کی شادی پر مجھے بھی سب ماؤں کی طرح جشن کا پورا حق ہے ” مریم نواز نے بڑی درخواست کردی

بہت سے لوگوں نے مجھ سے پاکستان۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ چیف کا تہلکہ خیز انکشاف

سیالکوٹ واقعہ کے حوالے سے نشر ہونے والےاپنے بیان پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے حیران کن وضاحت پیش کردی

FOLLOW US