Tuesday January 21, 2025

“بیٹے کی شادی پر مجھے بھی سب ماؤں کی طرح جشن کا پورا حق ہے ” مریم نواز نے بڑی درخواست کردی

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سمیت تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی شادی کے معاملے کو پرائیویٹ ہی رہنے دیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ “میرے بیٹے کی شادی ہماری فیملی کا نجی معاملہ ہے، تمام ماؤں کی طرح مجھے بھی اس موقع پر جشن منانے کا حق ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، میری میڈیا سمیت تمام لوگوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ ہماری فیملی کے پرائیویسی کے حق کا خیال رکھا جائے، آپ سب کا بہت شکریہ۔” خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی لاہور میں شادی کی تقریبات جاری ہیں ۔ شادی کے فنکشن میں حمزہ شہباز اور مریم نواز گانا گاتے ہوئے نظر آئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں۔

بہت سے لوگوں نے مجھ سے پاکستان۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ چیف کا تہلکہ خیز انکشاف

سیالکوٹ واقعہ کے حوالے سے نشر ہونے والےاپنے بیان پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے حیران کن وضاحت پیش کردی

مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران خان کو نااہل کروانے کا منصوبہ ، وزیراعظم کے لیے متبادل نام تیار

FOLLOW US