Saturday May 18, 2024

اک واری فیر۔۔۔ شیر، این اے 133ضمنی انتخاب میں کامیابی پرمریم نواز کا ردعمل

لاہور:اک واری فیر۔۔۔ شیر، اللہ کا شکر، شیروں کو مبارک، این اے 133ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوارشائستہ پرویز کی کامیابی پرمریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے ایک ٹویٹ میں لیگی امیدوار شائستہ پرویز کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اک واری فیر۔ ۔۔ شیر، اللہ کا شکر، شیروں کو مبارک۔ واضح رہے کہ این اے 133 کا ضمنی انتخاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ این اے 133ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز 46811 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔

کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں، پرویز خٹک ان ہائوس کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے

حلقہ این اے 133 کے تمام 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نے اہم معرکہ مار لیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز ملک کے انتقال کی وجہ سے خالی والے حلقہ این اے 133 لاہور کی اس نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، حلقے میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر نے کے اہل تھے ، جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 33 ہزار 558 اورخواتین 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہیں ، پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 133 میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ، جن میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 اور سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں ، ان میں سے 200 پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں مرد اور خواتین علیحدہ علیحدہ ووٹ کاسٹ کریں گے جب کہ 54 مخلوط پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ۔

سری لنکن وزیراعظم کا بیٹاپاکستان میں قتل ہونے والے فیکٹری منیجر کے گھر پہنچ گیا ،وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

رمیز راجہ نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو خوش خبری سنا دی

FOLLOW US