Sunday November 24, 2024

کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں، پرویز خٹک ان ہائوس کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے

پشاور : وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ، ان ہائوس کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے ،سابق حکمرانوںکے لئے گئے قرض کی وجہ سے ہماری حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانا پڑا،سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی ان ہائوس تبدیلی نہیں آرہی ہے، کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے لیے گئے قرض کی وجہ سے ہماری حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا۔وزیر دفاع ے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ اسمبلی میں ہماری حکومت کو گرائے۔

آج ثابت ہوا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ خالی میدان میں بھی نہیں جیت سکتیں، فواد چوہدری

وزیر دفاع نے کہا کہ سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کون ہوتی ہے مجھے نوشہرہ آنے سے روکنے والی، میں نے نہ کوئی جلسہ کیا ہے نہ انتخابی مہم چلائی، اپوزیشن سے کہتا ہوں مقابلہ کریں۔قبل ازیں شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کینٹ ایریاء میں ہائی رائیز بلڈنگ بنانے کی اجازت نہیں تھی، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ طویل کوشش کے بعد پشاور کینٹ میں ہائی رائز بلڈنگ کی اجازت ملی، دنیا ترقی کر رہی ہے لیکن ہم نے پابندیاں لگائی ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہائی رائز بلڈنگ کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم معلوم نہیں ہائی رائز بلڈنگز بنانے پر پابندی کیوں تھی، ہمارے صوبے کو ہائی رائز بلڈنگز بنانے کی ضرورت ہے۔

سری لنکن وزیراعظم کا بیٹاپاکستان میں قتل ہونے والے فیکٹری منیجر کے گھر پہنچ گیا ،وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

FOLLOW US