Sunday November 24, 2024

سری لنکن وزیراعظم کا بیٹاپاکستان میں قتل ہونے والے فیکٹری منیجر کے گھر پہنچ گیا ،وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

ولمبو : سری لنکن وزیراعظم مہندر راجہ پاکسا کے وزیر بیٹے نمل راجہ پاکسا سیالکوٹ میں قت ل ہونے والے فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے دارالحکومت کولمبو کے گھر پہنچےجہاں انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی اپیل کی۔ جیو نیوز کے مطابق سری لنکا کے وزیر نوجوانان اور سپورٹس سے ملاقات میں مقتول فیکٹری منیجر کی اہلیہ اور دو بچے بھی موجود تھے۔اس سے قبل بی بی سی کو انٹرویو میں مقتول فیکٹری منیجر کی اہلیہ کا کہنا تھاکہ میرے شوہر معصوم انسان تھے، خبروں سے پتا چلا کہ بیرون ملک اتنا کام کرنے کے باوجود میرے شوہر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔انہوں نے سری لنکا کے صدر اور پاکستان کے صدر و وزیر اعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میرے شوہر اوردو بچوں کو انصاف دیا جائے۔بتایا گیا ہے کہ پریا نتھا کمارا ایک انجینیئر تھے اور ان کے دو بچے ہیں جن کی عمریں 14 اور 9 سال ہیں۔

پریانتھا کمارا کے تابوت پر کیا لکھا گیا ہے؟ اینکر پرسن اجمل جامی نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک جائیں

گورنر پنجاب چودھری سرور کو لندن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا، بھار جرمانہ عائد

FOLLOW US