Wednesday January 22, 2025

وزیر اعظم کا سری لنکن منیجر کو بچانے کیلئے خود مار کھانے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالنے اور مار کھانے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پوری قوم کی طرف سے ملک عدنان کی اخلاقی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک عدنان نے پریانتھا کمارا کو بچانے کیلئے نہ صرف اپنی جان خطرے میں ڈالی بلکہ اپنے جسم کو ڈھال بنا کر سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ خیال رہے کہ پریانتھا کمارا کو جب فیکٹری ورکرز تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے تو اس وقت پروڈکشن منیجر ملک عدنان اسے چھت پر لے گئے لیکن ہجوم وہاں بھی پہنچ گیا اور پریانتھا کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ اس موقع پر ملک عدنان نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پریانتھا کو نہ صرف بچانے کی بھرپور کوشش کی بلکہ اس کے اوپر ڈھال بن گئے اور ہجوم کے ہاتھوں خود مار کھاتے رہے۔

وزیر اعظم کا سری لنکن منیجر کو بچانے کیلئے خود مار کھانے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

پاکستانی شاہینوں نے بارش کے بعد ڈریسنگ روم میں ایسا کام کرنا شروع کردیا کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے ، ویڈیوز بھی سامنے آ گئیں

اگر آڈیو ویڈیو کے ماہر ہوتے تو آج اس حال میں نہ ہوتے ،قمر زمان کائرہ

FOLLOW US