Wednesday January 22, 2025

اگر آڈیو ویڈیو کے ماہر ہوتے تو آج اس حال میں نہ ہوتے ،قمر زمان کائرہ

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو اس حلقے کے خادم تھے ان سے عوام تنگ تھے ، اگر آڈیو ویڈیو کے ماہر ہوتے تو آج اس حال میں نہ ہوتے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ماحول گرما دیا ہے ، پی پی اپنی خدمت کی بنیاد پر ووٹ لے گی ، جب سے ہمیں اتحاد سے علیحدہ کیا ہے ، پی ڈی ایم کہاں ہے َ؟۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہیں موجودہ حکومت نے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ، سانحہ سیالکوٹ کی وجہ سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ، پاکستا کا مسئلہ جب آئے گا تو ہم اکٹھے ہوں گے ۔

سانحہ سیالکوٹ، پولیس اہلکار فیکٹری مالک کو بچا رہے تھے اور اسی دوران ہجوم مقتول منیجر کی لاش سڑک پر لے گیا ، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ ، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے پی آر او بارے افسوسناک خبر

ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی

FOLLOW US