Wednesday January 22, 2025

ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی ، طیب اردگان کی سکیورٹی پر مامور گاڑی میں بم نصب کیا گیا‘ ایک ریمورٹ کنٹرول بم پولیس وین کے ساتھ نصب تھا لیکن ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بم ڈیوائس کو فعال ہونے سے پہلے ہی ناکارہ کردیا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک صدرپر صوبہ سیرت کے دورہ کے موقع پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم ترکی کی پولیس نے طیب اردگان پر حملے کی اس سازش کو نا کام بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کے شہر سیتی میں ہونے والی ریلی کے دوران حملے کی کوشش کی گئی ، جس کے لیے طیب اردگان کی سکیورٹی پر مامور گاڑی میں بم نصب کیا گیا جب کہ ایک ریمورٹ کنٹرول بم پولیس وین کے ساتھ نصب تھا لیکن ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بم ڈیوائس کو فعال ہونے سے پہلے ہی ناکارہ کردیا۔

سیالکوٹ واقعہ ؛ مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار‘ گرفتاریوں کی تعداد 124 ہوگئی

پاکستان کی مشہور اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز لیک، ملزم خود بھی اداکار نکلا، کس اداکارہ کے کہنے پر ویڈیوز بنائیں؟

مولانافضل الرحمان صاحب! سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت ہونی چائیے،احسن اقبال

FOLLOW US