Thursday January 23, 2025

پاکستان کی مشہور اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز لیک، ملزم خود بھی اداکار نکلا، کس اداکارہ کے کہنے پر ویڈیوز بنائیں؟

لاہور : خفیہ کیمرے سے سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے سینئر اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر اداکاراؤں کی ویڈیوز بنائیں۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت کاشف چن کے نام سے ہوئی ہے جو ایکسٹرا جونیئر اداکار ہے۔ ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسے سینئر اداکارہ خوشبو خان نے ویڈیوز بنانے کا کہا اور اس کیلئے پیسے بھی دیے۔ اداکارہ نے موبائل فون میں ایک ایپلی کیشن بھی انسٹال کرکے دی جس سے خفیہ ویڈیو بنتی ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزم کا موبائل فون فرانزک تجزیے کیلئے بھجوا دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں کام کرنے والی اداکاراؤں کی میک اپ روم میں خفیہ کیمرے سے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جس پر متاثرہ اداکاروں نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا۔

مولانافضل الرحمان صاحب! سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت ہونی چائیے،احسن اقبال

برطانوی سکول کے طالب علموں کی سخت ٹھنڈ میں سڑک پر نماز کی ادائیگی، سکول تنقید کی زد میں

این اے 133 ؛ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری‘ ن لیگ اور پی پی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

FOLLOW US