Thursday January 23, 2025

برطانوی سکول کے طالب علموں کی سخت ٹھنڈ میں سڑک پر نماز کی ادائیگی، سکول تنقید کی زد میں

مانچسٹر: برطانوی سکول کے طالب علموں کی سخت ٹھنڈ میں سڑک پر نماز کی ادائیگی، سکول ٹیچر کی جانب سے طالب علموں کو سکول کے اندر نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دی گئی، شہریوں کی سکول انتظامیہ پر تنقید۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سوشل میڈیا پر ایک مقامی سکول کے طالب علموں کی چند تصاویر اورویڈیوز وائرل ہیں، ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند طالب علم نماز جمعہ کی ادائیگی سڑک پر کررہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایک اسکول کو ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلمان طلباء کے ایک گروپ کو سردی میں باہر نماز ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، مانچسٹر کے قریب اولڈہم اکیڈمی نارتھ کو فوٹیج کے اجراء کے بعد مقامی کمیونٹی نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

این اے 133 ؛ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری‘ ن لیگ اور پی پی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک استاد نے طلباء سے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے اسکول کی عمارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ویڈیو میں آٹھ طالب علموں کو باہر سڑک پر نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس فوٹیج کو ’ناگوار‘ قرار دیا۔سکول کے ایک طالب علم نے کہا،”’ہم اندر نماز پڑھ رہے تھے اور ایک استاد اندر آیا اور ہمیں بتایا کہ ہمیں اس کمرے میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ “ طالب علم نے بتایا کہ”ہمارے پاس ایک طویل عرصے سے نماز کا کمرہ ہے اور اساتذہ ہمیں نماز کے لیے وہاں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔”اسکول نے دعویٰ کیا کہ طلباء سیلاب اور کئی کلاس رومز کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے اندر نماز ادا کرنے سے قاصر تھے، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا: ”اس ہفتے کے شروع میں، سوشل میڈیا پر دی اولڈہم اکیڈمی نارتھ کے طلباء کی تصاویر گردش کرنے لگیں جو باہر نماز پڑھ رہے ہیں۔’ہم مخلصانہ معافی مانگنا چاہیں گے۔ ہم نے کبھی بھی طلباء کو نماز پڑھنے سے نہیں روکا اور نہ ہی ان سے باہر نماز پڑھنے کو کہا۔

سیالکوٹ واقعہ، کس ملزم نے اس گھناؤنے جرم میں کیا کردار ادا کیا؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

والدہ کو تاحال بھائی کی موت کا علم نہیں،سمجھ نہیں آ رہی والدہ کو بھائی کی موت کا کیسے بتائیں، مقتول سری لنکن شہری کے بھائی

FOLLOW US