Thursday January 23, 2025

مولانافضل الرحمان صاحب! سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت ہونی چائیے،احسن اقبال

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مولانا صاحب! سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت ہونی چائیے، اسلام جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیرقانونی قتل کی ہرگز اجازت نہیں دیتا، قوم توقع رکھتی ہے کہ علماء کرام اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے بیان کے جواب میں کہا کہ بصد احترام مولانا صاحب ایسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چائیے۔ اسلام اس طرح کی جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیرقانونی قتل کی اجازت کسی صورت میں نہیں دیتا۔ علماء کرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں راہنمائی فرمائیں گے۔ واضح رہے سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور شرمناک ہے۔

برطانوی سکول کے طالب علموں کی سخت ٹھنڈ میں سڑک پر نماز کی ادائیگی، سکول تنقید کی زد میں

جامع تحقیقات ہونی چاہئے۔ ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں توہین رسالت کے ملزموں کو حکومتی سرپرستی میں بیرون ملک فرار کروانے پرایسا رد عمل آتا ہے۔ مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فدائیت کی حد تک محبت کرتے ہیں۔ یورپ کبھی خاکوں اور کبھی اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی آڑ میں عالمی اسٹیبلشمنٹ مذہبی طبقے کے خلاف اور آئین کی اسلامی دفعات کو متنازعہ بنانے کی سازش کرتی ہے۔ جامع تحقیقات کی جائیں کہ اس کے پیچھے کون لوگ کن مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے ملوث ہیں۔

این اے 133 ؛ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری‘ ن لیگ اور پی پی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

سیالکوٹ واقعہ، کس ملزم نے اس گھناؤنے جرم میں کیا کردار ادا کیا؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

FOLLOW US