Wednesday January 22, 2025

سیالکوٹ واقعہ، مقتول سری لنکن مینجر کی اہلیہ کا حکومت پاکستان سے انصاف کا مطالبہ،میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، میں نے خبروں میں دیکھا انہیں بےدردی سے قتل کر دیا گیا

لاہور : سیالکوٹ واقعے میں توہین مذہب کے الزام میں قتل سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نیروشی دسانیاکے نے حکومت پاکستان سے منصفانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے صدر اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، میں نے خبروں میں دیکھا انہیں بےدردی سے قتل کر دیا گیا، یہ قتل انتہائی غیرانسانی عمل تھا۔ برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی اردو کے مطابق پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینجر پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نیروشی دسانیاکے نے حکومت پاکستان سے منصفانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ میرے شوہر کا قتل انتہائی غیرانسانی عمل تھا، میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، لیکن انہیں بےدردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ مطالبہ کرتی ہوں کہ منصفانہ تحقیقات کے بعد انصاف فراہم کیا جائے تاکہ میرے شوہر اور ہمارے دو بچوں کو انصاف مل سکے۔ اسی طرح سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے بھی ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا

سانحہ سیالکوٹ! پاکستان کو بڑا دھچکا ، عالمی سطح پر ایسا اقدام کہ اب ملک کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا ہوگا ، اہم خبر

کہ یقین ہے عمران خان ذمہ اروں کوکٹہرے میں لائیں گے۔ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے۔ وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کیعوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ دوسری جانب سیالکوٹ واقعے پر وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو سیالکوٹ واقعے میں ملوث100 سے زائد افراد کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے یقیین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

سیالکوٹ واقعہ ! سری لنکن منیجر کو قتل کرنے والے ہجوم بارے علما کرام نے اپنا فیصلہ سنادیا

وحشیوں کے ہجوم میں اکلوتا انسان سری لنکن منیجر کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا

FOLLOW US