Friday April 19, 2024

سیالکوٹ واقعہ ، اہم حکومتی شخصیت نے سری لنکا سے معافی مانگ لی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمو د اشرفی نے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا سے معافی مانگ لی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے سے دل زخمی ہوا ہے، جس طرح لاش کی بے حرمتی کی گئی اس کو کیا نام دیں۔ سری لنکا ہمارا دوست ملک ہے، وہ اس واقعے پر سری لنکا کے عوام، حکومت اور مقتول کے لواحقین سے معافی مانگتے ہیں، اس کے علاوہ وہ اس افسوسناک واقعے پر کر بھی کیا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں اس طرح کے تین واقعات رونما ہوچکے ہیں، ہماری قوم کو سوچنا ہوگا کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں، اس طرح کے لوگ دین کو بدنام کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ کا واقعہ ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے، ریاست کو کسی جتھے کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

خیال رہے کہ جمعہ کے روز سیالکوٹ میں ایک لیدر فیکٹری کے ورکرز نے سری لنکن منیجر پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کیا اور اسے قتل کردیا۔ بعد ازاں مشتعلق ہجوم سری لنکن شہری کی لاش کو گھسیٹ کر چوک میں لے گیا اور اسے آگ لگادی۔ واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور سوشل میڈیا ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے تک مذکورہ واقعے میں ملوث 110 سے زائد ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

سیالکوٹ واقعہ، جب پولیس پہنچی تو کیا ہوا؟ فیکٹری مالک کا حیران کن انکشاف

FOLLOW US