Sunday January 19, 2025

’باجی اس لیے چھٹی پر گئیں کیونکہ‘ شہباز گل نے مریم نواز کی چھٹیوں کی وجہ بتا دی

گوجرانوالہ: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ باجی اس لیے چھٹی پر گئی ہیں کہ ایک اور آڈیو آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آڈیو میں سامنے آئے گی کہ میڈیا ورکرز کا استحصال کس نے کیا؟ گوجرانوالہ میں منعقدہ اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باجی پندرہ دن کی چھٹی پر ہیں تو میں بھی وزیراعظم سے چھٹی مانگتا ہوں۔شہباز گل نے آنے والی آڈیو کی ٹائمنگ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اب اس صحافی بھائی پر منحصر ہے کہ وہ کب اس آڈیو کو جاری کرتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پرانی فلم پٹنے کے بعد باجی پندرہ دن کی چھٹی پر گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آڈیو پندرہ دن کے اندر آگئی تو چھٹی زیادہ بڑھ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز سے آئندہ 15 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔وہ اپنے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کے حوالے سے انتظامات میں مصروفیت کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔

سیالکوٹ واقعہ ، وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد کتنے افراد کو گرفتار کرلیا گیا؟ترجمان پنجاب حکومت نے بتادیا

گھبرانے کی ضرورت نہیں معیشت کی سمت بالکل درست ہے، شوکت ترین

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کا امکان۔درجہ حرارت میں کمی سے سردی میں اضافہ اور اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے

شاہین شاہ آفریدی ٹیم کے کپتان۔۔ کرکٹ کی دنیا سے شائقین کیلئے بڑی خبر

FOLLOW US