Sunday January 19, 2025

سیالکوٹ واقعہ ، وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد کتنے افراد کو گرفتار کرلیا گیا؟ترجمان پنجاب حکومت نے بتادیا

سیالکوٹ : فیکٹری میں سری لنکن منیجر کو ہجومی تشدد میں قتل کرکے لاش جلائے جانے کے واقعے کا وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا جس کے بعد 50 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے مطابق سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج کے ذریعے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرکے اب تک 50 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی 48 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کی جائے گی اور اگر پولیس کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگے ہوئے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ لیدر فیکٹری کے سری لنکن منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے ق ت ل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے۔ اس کے بعد ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔

گھبرانے کی ضرورت نہیں معیشت کی سمت بالکل درست ہے، شوکت ترین

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کا امکان۔درجہ حرارت میں کمی سے سردی میں اضافہ اور اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے

چینی ہیکرز امریکی دفاعی اداروں کی مسلسل جاسوسی کر رہے ہیں، امریکی ادارے کی رپورٹ

FOLLOW US