Sunday January 19, 2025

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کا امکان۔درجہ حرارت میں کمی سے سردی میں اضافہ اور اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں ہفتہ کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو گا۔اس سلسلے کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا میں برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ اسلام آباد،شمالی پنجاب، جہلم، لاہور ، کوئٹہ اور ژوب میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں رات میں درجہ حرارت میں کمی سے سردی میں اضافہ اور اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ یہاں واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے ساتھ ساتھ دھند نے صورتحال کو مزید سنگین کردیاجس کی وجہ سے شہریوں کا سفر کرنا محال ہوگیا ہے۔

چینی ہیکرز امریکی دفاعی اداروں کی مسلسل جاسوسی کر رہے ہیں، امریکی ادارے کی رپورٹ

قبل ازیں بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات نے دسمبر سے فروری کے دوران ملک بھر میں معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ تین ماہ کے دوران معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے قدرے کم جبکہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں۔
اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے دوران خشک موسم کا ملک کے ایئر کوالٹی انڈکس پر برا اثر پڑنے کا امکان ہے۔ اس سیزن کے دوران خشک موسم کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں فوگ کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

شاہین شاہ آفریدی ٹیم کے کپتان۔۔ کرکٹ کی دنیا سے شائقین کیلئے بڑی خبر

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں

FOLLOW US