Sunday April 28, 2024

شاہین شاہ آفریدی ٹیم کے کپتان۔۔ کرکٹ کی دنیا سے شائقین کیلئے بڑی خبر

لاہور: شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کا کپتان بننے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سپرلیگ میں کپتانی کی آفر ہوئی تو اسے قبول کرلوں گا۔ کپتانی ایک اعزاز ہے، لاہور قلندرز کے لیے ہر میچ میں پرفارمنس دینے کی ہمیشہ کوشش کرتا ہوں۔ورچوئل پریس کانفرنس میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے کہا کہ ورک لوڈ اتنا بڑا ایشو نہیں۔ خود کو فٹ رکھنے کے لیے سخت ٹریننگ کرنے کا عادی ہوں۔ٹرینر بھی اس چیز کا بہت خیال رکھتا ہے۔ کوویڈ میں ویسے ہی بہت محنت کرنا پڑرہی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آرام بھی کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے واضح کیا کہ جارحانہ انداز سے بولنگ کرنا شوق ہے۔ اگر انسان تگڑا ہو تو ہر قسم کی کنڈیشنز میں جارحانہ بولنگ کرسکتا ہے۔ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کے ہر لمحے کو انجوائے کررہا ہوں۔حسن علی کی موجودگی میں اچھی جوڑی بن گئی ہے ۔حسن علی کے ساتھ پارٹنرشپ میں بولنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔حسن زبردست فائٹر ہیں۔

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں

وسیم اکرم کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے سوال پر شاہین آفریدی کا موقف تھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ جب کپتان بال دے تو سو فی صد پرفارم کروں۔اپنی پرفارمنس سے پاکستانی کی کامیابیوں میں کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہوں۔ بابر اعظم ہر کھلاڑی سے سو فی صد کارکردگی لینے کے لیے اعتماد دیتا ہے۔ سپورٹ کرتا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ لینے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔پہلے کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ سے باہر نکلتے ہی نیب نے گرفتارکر لیا

مریم نواز شریف نے 15 روز کیلئے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں روک دیں لیکن کیوں ؟ بڑی خبر

FOLLOW US