Sunday January 19, 2025

آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ۔ چودھری سرور

لندن : گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہم سے سب کچھ لکھوا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب اپنے ہی بیان سے پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے کہ اختلاف پیدا ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے جبکہ سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں ہے۔ آئندہ سال جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومت کے انتخابات کروائیں گے۔ آئی ایم ایف سے لیے گئے قرض کے حوالے سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض کے بدلے ہماراسب کچھ لکھوا لیا ہے۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا ۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے بیان حلف پر دستخط کروائے جائیں گے، اس میں کیا درج ہے؟ حیران کن انکشاف

ہم نے خیبرپخونخواہ میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا۔ خیبرپختونخواہ پولیس کی کارکردگی برطانیہ سے کم نہیں ہے۔ ہم نے خیبرپختونخواہ میں میں ڈیلیور کیا، جہاں عوام نے ہمیں منتخب کیا اور دو تہائی اکثریت دی۔ یاد رہے کہ تین روز قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا تھا کہ گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن کر دیا۔ کام کا عہدہ دیا جاتا تو ڈلیور کر سکتا تھا۔اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کام خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ شخصیات کے پیچھے بھاگتے رہے اور ادارے مضبوط نہیں کیے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔پولیس عدلیہ اور پراسیکیوشن میں بپڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔چوہدری سروس نے مزید کہا کہ بوسیدہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے۔1122 کو بہترین ریسکیو سروس میں تبدیل کر دیا ہے۔اس کا نظام برطانیہ کے نظام سے بھی بہتر ہے۔

نوازشریف کا کمرے سے ڈرائنگ روم جانے کا بھی ہمیں واٹس ایپ پر پتہ لگ جاتا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

FOLLOW US