Sunday January 19, 2025

اسلام آباد کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور پراجیکٹس کی اشتہاری مہم نہیں چلائی جا سکتی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا جس کے تحت اسلام آباد کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور پراجیکٹس کی اشتہاری مہم نہیں چلائی جا سکتی۔ ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد میں کہیں پر بھی اشتہار لگانے کے لیے سی ڈی اے کا این او سی لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ بہت سی سکیمیں ہیں جو اسلام آباد میں ہیں ہی نہیں مگر کہا جاتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہیں ، اسی طرح بہت سے منظور شدہ سوسائٹیز بھی دھوکہ دہی کرتی ہیں ، ہم نے سی ڈی اے سے لے کر تمام ڈیٹا اپنے سسٹم میں ڈال دیا ہے ۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق فارم فل کرکے معلومات لی جائیں گی تو ڈی سی آفس میسج بھیج دے گا۔

” سعودی عرب کی مدد معیشت کیلئے زہرِ قاتل، حکومت عربی ڈالر لینے سے انکار کردے”

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

ثانیہ مرزا کی نشتر سپورٹس کمپلیکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس

FOLLOW US