Sunday May 5, 2024

” سعودی عرب کی مدد معیشت کیلئے زہرِ قاتل، حکومت عربی ڈالر لینے سے انکار کردے”

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے سعودی عرب سے قرضے کی مخالفت کردی۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ سعودی عرب کے ڈالر معیشت کیلئے زہر قاتل ہیں، حکومت عربی ڈالر لینے سے انکار کردے ، وزیر اعظم کو معاملے پر سنجیدگی سے سوچنا چاہئےکیونکہ ابھی صرف سعودی عرب سے صرف معاہدہ ہوا ہے ، پاکستان کو سعودی عرب سے کہہ دینا چاہیے کہ آپ ہمارے بہت اچھے بھائی ہیں لیکن اپنے پیسے اپنے پاس رکھیں، ہم اتنے پاگل نہیں ہیں کہ اتنی کڑی شرائط پر قرض حاصل کریں ۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو آپ پاکستان کی سالمیت اور غیرت کے حوالے سے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن سعودی معاہدے میں پاکستان کی غیرت پر سمجھوتہ کیا گیا، یہ کون سا برادرانہ تعلق ہے کہ ہمارے لئے سب کچھ قابل قبول ہوجائے۔ شبر زیدی نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو اپنے سکوک بانڈ جاری کرنے چاہئیں ۔

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

ثانیہ مرزا کی نشتر سپورٹس کمپلیکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس

FOLLOW US