Monday January 20, 2025

پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرا لی

کراچی: پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرا لی، مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما کا پیپلز پارٹی میںشمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما وہاب سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما وہاب سلطان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سردار وہاب سلطان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔ بعدازاں سردار وہاب سلطان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدِ پاکستان ہیں اور ملک کو موجودہ مسائل سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔

کرپشن معاملہ، برطانوی عدالت نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کا ویزا منسوخ کر دیا

سینئراینکراقرارالحسن نے ووٹوں کی خریداری کی ویڈیوکوجھوٹاقراردیدیا ایسے نکات اٹھادئیے جنہیں جان کرآپ بھی کہیں گے کچھ توبات ضرورہے

پیپلزپارٹی نے ووٹوں کی خرید و فروخت کا دھندا شروع کر رکھا ہے ، ن لیگی رہنما علی پرویز نے الزام عائد کر دیا

FOLLOW US