Monday January 20, 2025

پیپلزپارٹی نے ووٹوں کی خرید و فروخت کا دھندا شروع کر رکھا ہے ، ن لیگی رہنما علی پرویز نے الزام عائد کر دیا

لاہور : حلقہ این اے 133لاہور کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹوں کی خریدو فروخت کی مبینہ ویڈیو پر علی پرویز ملک نے الزام پاکستان پیپلزپارٹی پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ووٹوں کی منڈیاں لگارکھی ہیں،پیپلزپارٹی دو ، دو ہزار روپے دے کر ووٹ خرید رہی ہے،پیپلزپارٹی کی جانب سے ووٹ خریدے جانے کیخلاف الیکشن کمیشن جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور مرحوم پرویز ملک کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاہور کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا مکروہ دھندا شروع کیا ہوا ہے میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،پیپلز پارٹی کی قیادت اس مکروہ دھندے کا نوٹس لے کر اسے فوری طور پر روکا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جوابی طور پر ایک کمپئین لانچ کرنے کی کوشش کی ہے ، ایک جعلی ویڈیو جاری کی گئی جس میں سب افراد کے منہ پر ماسک ہے،

موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے ہوشیار! موٹروے پولیس نے نئی پابندی لگا دی

لاہور اور این اے 133 کی عوام اسے مسترد کرتی ہے،یہ وہ حلقہ ہے جو مشرف کی آمریت کے اندر بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ثابت قدم رہا ،2018ء کے الیکشن میں ملک پرویز اس حلقہ سے 90 ہزار ووٹوں سے جیتے تھے ،ہمارے مد مقابل پیپلز پارٹی جو آج مکروہ دھندا کر رہی ہے ان کے ووٹوں کا حصہ اس کا دسواں حصہ بھی نہیں تھا ،ان کو اپنے رویوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے ،بلاول بھٹو زرداری کو اس دھندے کا نوٹس لیتے ہوئے اس دھندے کو فوری بند کرنا چاہئے ،شروع میں یہ چھپ چھپ کر یہ کام ہو رہا تھا ،اب ان کے دفاتر کے باہر قطاریں لگی ہوئی ہیں ،ہمیں ایسے کاموں کی ضرورت ہے اور نہ ہم نے کبھی ایسا مکروہ دھندا کیا ہے ۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں بھی اس کی شکایت کریں گے،آر او کو پہلے ہی شکایت کر چکے ہیں،موجودہ دور حکومت میں عوام مہنگائی کا شکار ہیں۔

این اے 133 ضمنی الیکشن ، مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

“تین مزید ویڈیوز تیار، کیپٹن (ر) صفدر کی اپنی بھی بنی ہوئی ہیں” عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US