Monday January 20, 2025

کرپشن معاملہ، برطانوی عدالت نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کا ویزا منسوخ کر دیا

لندن : ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض سے متعلق بری خبر سامنے آئی ہے۔برطانوی عدالت نے کرپشن میں ملوث ہونے پر بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔برطانوی امیگیریشن حکام کی جانب سے کرپشن چارجز کی بنا پر ملک ریاض کا ویزہ کینسل کر دیا تھا، جس کی بنا پر ملک ریاض نے اپیل دائر کی تھی تاہم اب برطانوی عدالت نے کہا ہے کہ وہ ان پر لگائے گئے کرپشن اور جعل سازی کے الزامات سے سہمت ہیں اس لیے ملک ریاض سمیت ان کے تمام خاندان کا 10 سالہ ملٹی انٹری ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔برطانوی خاتون جج نکولس ڈیوئیس نے اپنے فیصلہ سناتے ہوئے لکھا کہ ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے پر کوئی کریمنل مقدمہ نہیں ہے تاہم وہ ان پر لگے کرپشن، جعل سازی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سے سہمت ہیں۔اس لیے برطانیہ سے ان کا اخراج ان کے طرز عمل، کردار کے باعث عوامی بھلائی کے لیے سازگار ہے۔

سینئراینکراقرارالحسن نے ووٹوں کی خریداری کی ویڈیوکوجھوٹاقراردیدیا ایسے نکات اٹھادئیے جنہیں جان کرآپ بھی کہیں گے کچھ توبات ضرورہے

صحافی کوثر کاظمی کے مطابق شہزاد اکبر نے برطانیہ میں جاکر ملک ریاض کی پراپرٹی کے معاملے کو حل کیا کہ وہ پیسا برطانیہ میں ہی منجمد نہ ہوجائے بلکہ اس کو پاکستان میں لایا جائے۔ اس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصہ شہزاد اکبر دونوں نے ملک ریاض کی مدد کی۔ صحافی کوثر کاظمی کے مطابق شہزاد اکبر نے برطانوی کرائم ایجنسی کی واپس کی گئی رقم ملک ریاض کو واپس کر دی تھی۔خیال رہے کہ ملک ریاض پر برطانیہ میں سخت کرپشن چارجز کا سامنا تھا جس کے بعد نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔ملک ریاض نے حسن نواز سے ہائڑ پارک پراپرٹی خریدی تھی۔ حسن نواز کو کرائم ایجنسی سے کلین چٹ مل گئی تھی کیونکہ ان کے پاس تمام منی ٹریل کی دستاویزات تھیں مگر ملک ریاض کے پاس موجود نہیں تھیں۔

چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 39 رنز بنالیے،شاہین کے 3 شکار

میرے نزدیک امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا ، غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے، عزت دار شخص کو کبھی خود کو ذلت میں نہیں ڈالناچاہئے۔ امریکی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو

News Source: DailyAusaf

FOLLOW US