Sunday January 19, 2025

گلاسکو میں PTIرہنما زرتاج گل اور ریاض فتیانہ کے درمیان ایسا کام کہ پاکستانی آگ بگولا ، افسوسناک خبر

اسلام آباد : گلاسکو میں PTIرہنما زرتاج گل اور ریاض فتیانہ کے درمیان ایسا کام کہ پاکستانی آگ بگولا ، افسوسناک خبر۔۔ پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ نے گلاسکو میں ہونے والی کانفرنس میں رزتاج گل اور امین اسلم میں لڑائی کا انکشاف کیا ہے۔پی اے سی اجلاس چئیرمین رانا تنویر کی زیر صدارت ہوا۔ریاض فتیانہ نے اجلاس میں انکشاف کیا کہ گلاسکو میں وزیر ماحولیات زرتاج گل معاون خصوصی امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آ گئی تھیں۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ کانفرنس میں فسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی۔کانفرنس میں پاکستان پویلین خالی رہا۔پویلین میں قائداعظم اور وزیراعظم پاکستان کی تصویر تک نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پویلین میں نیپال اور دیگر ممالک کے وفود کا کسی افسر نے استقبال بھی نہیں کیا۔یہ پاکستان کی بدنامی تھی اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل اور امین اسلم میں لڑائی پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ گلاسکو کانفرنس گذشتہ ماہ ہوئی تھی۔ سندھ حکومت نے ۱سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکومیں ماحولیاتی کانفر نس میں عمران خان کے شرکت نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

چڑیا والا نجومی لوگوں کو وزیر اعظم پر حملے کیلئے اکسا رہا ہے ، نجم سیٹھی کے بیان پر شیری مزاری اور علی زیدی کا رد عمل

صوبائی وزیر ماحولیات، جامعات اور بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نہ خود گلاسکو ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوا اورنہ ہی صوبوں کو شریک ہونے دیا، ماحولیات صوبائی سبجیکٹ ہونے کے باوجود وفاق نے کسی صوبے کو آن بورڈ نہیں لیا۔ اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP-26میں پیش کردہ دستاو یزات تک سندھ کے ساتھ شیئر نہیں کیے گئے، عمران خان کے اقدامات ماحولیات دوست نہیں بلکہ ماحولیات دشمن ہیں، اتنے بڑے عالمی فورم پر پاکستان کی غیرحاضری تشو یشناک ہے۔ وزیرماحولیات نے سوال کیا کہ جوبائیڈن، مودی، بورس جانسن اورجاپان کے وزیراعظم کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں پھر عمران خان کیوں نہیں ہوئی ،لاہور جو سرسبز اور باغات کا شہر تھا، لیکن عمران اور بزدارنے اس کو دنیا کا گندا ترین شہر بنا دیا۔

پاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران سٹیڈیم کے باہر آتشزدگی، دھواں گراؤنڈ تک پہنچ گیا

کپتان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی پاکستان واپسی ، وطن واپس پہنچتے ہی کس کے گھر ملاقات کیلئے پہنچ گئیں ؟ جانیں

FOLLOW US