Sunday January 19, 2025

چڑیا والا نجومی لوگوں کو وزیر اعظم پر حملے کیلئے اکسا رہا ہے ، نجم سیٹھی کے بیان پر شیری مزاری اور علی زیدی کا رد عمل

اسلام: صحافی نجم سیٹھی کے وزیر اعظم سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر شیریں مزاری اور علی زیدی نے کہا کہ چڑیا والا نجومی لوگوں کو وزیر اعظم پر حملے کیلئے اکسا رہا ہے ۔ وفاقی وزیر شیری مزاری نے کہا کہ یہ آدمی پی ٹی آئی اور عمران خان کو گرانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے اور اب ناکام ہو کر ایسے غلیظ حربے استعمال کر رہا ہے ، کیا یہ قانون سے بالا تر ہیں ؟، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ چڑیا والا نجومی میڈیا پر لوگوں کو تشدد کیلئے اکسا رہا ہے ، نجم سیٹھی کی جھنجھلاہٹ اور مایوسی اس ویڈیو کلپ میں صاف ہے ۔ واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے ایک پروگرام میں کہا کہ اپوزیشن کو اس بار لانگ مارچ کرنا ہوگا تو زبردست کرنا ہوگا ، پچھلی بار تو پودے بھی نہیں ہلے ، اس بار بس پہنچ جانا ہے اور گملے تو کیا بہت سے سر بھی توڑنے ہوں گے ، توڑ پھوڑ کرنی ہوگی ، اس کے بغیر کام نہیں چلے گا۔

پاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران سٹیڈیم کے باہر آتشزدگی، دھواں گراؤنڈ تک پہنچ گیا

کپتان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی پاکستان واپسی ، وطن واپس پہنچتے ہی کس کے گھر ملاقات کیلئے پہنچ گئیں ؟ جانیں

” میرا پروگرام بند کروانے کیلئے مریم نواز نے 92 نیوز کے دونوں مالکان پر قتل کے مقدمے درج کرائے” رؤف کلاسرا کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US