Monday January 20, 2025

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ایوارڈ کیوں ملا شیخ رشید نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی نندن کوخوبصورتی سے طیارہ گرانے کاایوارڈ ملاہے،دشمن بھول جائے کہ پاکستان کی سرحد کوچھیڑ سکتاہے۔ شیخ رشید نے کہاہے کہ نادرا کو ووٹر لسٹ میں ووٹر کی تصویر رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ،شفاف انتخاب کیلئے ووٹر کی تصویر بھی ہو گی ، آن لائن اور ای پاسپورٹ کا اعلان بہت جلد کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی ہے،اپوزیشن میڈیا میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے، ہماری خوش قسمتی ہے ہمیں نالائق اپوزیشن ملی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پونے 2 سال رہ گئے ہیں،90لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیاگیا ، وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے جو ای وی ایم سے متعلق الیکشن کمیشن سے بات کرے گی۔

کاروں کی کمپنی ایم جی تین دن بعد پاکستان میں کیا کرنے جا رہی ہے؟ پاکستانیوں کو تجسس میں مبتلا کردیا

فاروق ستار سے ملاقات اتفاقیہ نہیں تھی ، ان کے بلانے پر کراچی آئی تھی ،حریم شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف

ہاں وہ میری آواز ہے،مریم نواز نے اپنی لیک آڈیو کے مصدقہ ہونے کا اعتراف کر لیا

FOLLOW US